ملتان(سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل ملتان میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، ڈی آئی جی جیل اور ریجنل آفیسرسی ٹی ڈی کی سربراہی میں سپیشل سرچ ٹیم نے ہائی سکیورٹی بیرکس سمیت مکمل جیل کا سرچ آپریشن کیا ،مانیٹرنگ سیل لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایس ایس پی سپیشل برانچ، انٹیلی جنس بیورو کے آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے،جس میں 150سے زائد پولیس اہلکار، سپیشل برانچ، آئی بی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے جیل کی تمام بیرکوں اور شعبوں کی مکمل طور پر جامعہ تلاشی لی،تلاشی کےدوران جدید آلات کا استعمال کیا گیا،سرچ آپریشن علی الصبح تین بجے شروع کیا گیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری جاوید، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ ساہیوال نوید رؤف، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ملتان،ایس ایس پی سپیشل برانچ،آئی بی آفیسر اورلاہورسے مانیٹرنگ سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی آپریشن کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، جس میں 80سے زائد پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی کے ملازمین نے حصہ لیا،جیل انتظامیہ کے مطابق تلاشی کےدوران جیل سے کوئی ممنوعہ اشیاء برآمد نہیں ہوئی۔