• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ، وزیراعظم کا احمد پور سانحے پر اظہار افسوس

President Mamnoon Hussain And Pm Nawaz Woes On Ahmedpur Incident

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ احمد پورشرقیہ میں بڑےجانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیاہے اور پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جھلسے ہوئے افراد کو ہر طرح کی طبی امداد فراہم کریں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر سانحے میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سانحے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین