گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)پولیس نے گزشتہ رات سماج دشمن و شر پسند عناصر کے خلاف پاک فضائیہ ائیر بیس نزد موضع چندھڑ تھانہ کوٹ لدھا،چیانوالی، نندی پور ہائیڈل پاور اسٹیشن سمیت ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کےدوران گرفتار 248مشکوک افراد کو بائیو میٹرک اور تھانہ کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد رہا کردیاگیا۔دوران سرچ آپریشن سینکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی دوران تلاشی و ناکہ بندی و موثر پٹرولنگ 10مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرورکی گرفتاری سمیت 4افرادسے پسٹل اور دیگران سے 900گرام چرس اور سینکڑوں لٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار کئے گئے ملزمان کو ضروری وقانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد جیل بجھوایا گیا ۔