بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر،امیر ضلع سید ذیشان اختر،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئر مین جام حضور بخش لاڑنے بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حادثے میں جاں بحق کے لواحقین اور زخمیوں کی ہر ممکن مالی کرے۔ اس ہولناک واقعے نے پوری قوم کو غمگین کردیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات میں جھلسنے والوں کے لیے ہر ڈویژنل سطح پر برن یونٹ قائم کیاجائے اور بہاولپور میں فلائی اوور بنایا جائے تاکہ مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانا آسان ہوسکے۔ ڈاکٹر وسیم اختر نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ ہر سال ہزاروں افراد حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق اور زندگی بھر کے لیے اپاہج ہوجاتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر اقدام نظر نہیں آتا۔