• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے جے آئی ٹی کو36سالہ ٹیکس ریکارڈ فراہم کردیا

Todays Print

اسلام آباد(حنیف خالد)جے آئی ٹی نے مطلوبہ اشتخاص کا ایف بی آر کاٹیکس ریکارڈ چھاننا شروع کردیاہے جے آئی ٹی کو ایف بی آرنے36سالوں کاکیس ریکارڈ فراہم کردیاہے جے آئی ٹی نے جن جن افراد فرموں کمپنیوں کاٹیکس ریکارڈ ایف بی آر کوبھجوانے کے لئے کہا وہ دستیاب ریکارڈ ایف بی آرکوپیش کردیاہے ہاں البتہ چالیس پچاس ساٹھ سال پرانا ریکارڈجو ایف بی آر کے پاس دستیاب نہیں ہے وہ ایف بی آر نے فراہم کرنے سے معذوری ظاہرکردی ہے ایف بی آرنے اور اورتواورشریف خاندان موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی ہیں جے آئی ٹی20کروڑ پاکستانیوں میں سے جس جس کاٹیکس ریکارڈ بھجوانے کا کہے وہ اسے بھجوادیاجائے ہاں البتہ جو ٹیکس گزار ہی نہیں ہیں یاجن کاچالیس سے ساٹھ سال پراناایف بی آر کے پاس سرے سے موجود نہیں اسے جے آئی ٹی کے مانگنے کے باوجود ایف بی آر بھجوانے سے قاصر ہے۔

1981-82مالی سال سے 2016-17مالی سال تک کاریکارڈ کاغذات کی شکیل میں یاکمپیوٹر/الیکٹرانک سسٹم/پرال میں تھا وہ ایف بی آر نے پیش کردیاہے شریف خاندان، سینیٹراسحاق ڈار کاٹیکس ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان، ٹیکس کسٹم حکام کے پاس بھی ہے وہی ریکارڈ کسٹم اپیلٹ کلکٹر،انکم ٹیکس اپیلز کمشنر، ایلٹ ٹربیونل، کسٹم ٹربیونل، چیف کلکٹر، چیف کمشنرز آف انکم ٹیکس ہائیکورٹوں سپریم کورٹ میں کئی عشروں سے موجود ہے اسلئے ایف بی آر ایسے کسی فرد فرم کمپنی کے ٹیکس ریکارڈ میں چاہنے کے باوجود تبدیلیاںنہیں کرسکتا ۔

ایف بی آرنے اتوار کو میڈیاکے ایک حصے میں شائع ہونے والی خبر کو گمراہ کن اثرانگیز، حقائق کے منافی اور مصلحت پر مبنی قرار دیاہے جسمیں کہاگیاہے کہ وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار کاٹیکس ریکارڈ ایف بی آر نے جسے آئی ٹی کو نہیں دیا اس خبرکوایف بی آرنے وزیرخزانہ اور ایف بی آر کے کردار کشی قراردےکرمستردکردیاہے ایف بی آرکے ترجمان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جسکاٹیکس ریکارڈ مانگاوہ اسے پہلے ہی دیاجاچکاہے اسلئے محصولہ خبر شرانگیز غلط ہے بے بنیادہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے اس بات کااعادہ کیاکہ ایف بی آر بلاامتیاز قانونی قومی ذمہ داریاں بوری کرتاچلاآرہاہے اور پوری کرتارہے گامگرمخصوص میڈیااس قومی ادارے کوبدنام کرنے کے لئے من گھڑت جھوٹی بے بنیاد خبریں شائع کرنے سے ملک کے بہترین مفاد میں اجتناب کرے۔

تازہ ترین