• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،3افراد نےفائرنگ کرکے شہری کوقتل کردیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) 3افراد نےفائرنگ کرکے شہری کوقتل کردیا۔رحمان کالونی کے رہائشی نجی پلازہ کے مالک حاجی یوسف کو عیدکے پہلے روز ملزمان نے ڈیرہ سے نکلتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،تھانہ سبزی منڈی پو لیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے مقتول کے بیٹے اویس کی مدعیت میں مذہبی جماعت کے مقامی رہنما زاہد حبیب اسکے بھائیوں شاہد اور شکیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پو لیس نے بتایا مدعی مقدمہ کا الزام تھا کہ وہ عید کے روز ڈیرہ پر موجود تھے کہ اسکا والد اپنے دوست کو عید ملنے جانے کیلئے کار میں سوار ہوا تو اس دوران گلی کے کونے پر زاہد حبیب کھڑا تھا جس نے شاہد اور شکیل کو اشارہ کیا جس پر ملزمان نے کار کے قریب پہنچ کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکا باپ حاجی یوسف گو لیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول نے ملزم شاہد کو ایک مقدمہ میں گرفتار کروایا تھا، اسی رنجش پرقتل کیا گیاہے ،تاحال ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین