لاہور(نمائندہ جنگ) دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری ہے گوجرانوالہ، جہلم، ملتان اورراجن پور 4دہشتگرد، 10مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیاسی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور جہلم میں کارووائیاں کر کے 4دہشتگرد گرفتار کر لیاذرائع کے مطابق عید کے دنوں میں کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے علاقہ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں سمیع اللہ، یوسف طارق اور منصور احمد شامل ہیں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے جس میں ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ اور تخریب کاری کادیگر سامان شامل ہے۔دوسری کاروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 900 گرام بارودی موادبرآمد کر لیا گیا ہے ۔تمام ںملزمان عید کے دنوں میں پنجاب کے مختلف شہروں میں تخریب کاری کی تیاری میں تھے سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ ردالفساد ،ملتان اور راجن پور میں سرچ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد گرفتار کیا گیاپولیس اور جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے قاسم بیلا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور 100 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ، تاہم کسی بھی گھر سے اسلحہ برآمد نہ ہوا ،مٹھن کوٹ میں عید کے تیسرے روزرینجرز ،پولیس اور حسا س ادارو ں کا مختلف حصو ں میں مشتر کہ سر چ آپر یشن، سر فراز چو ک سےچاربھائیوں اقبال جعفری سمیت 5 افراد کو حرا ست میں لیکر تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا، مد نی چو ک سے دو مشتبہ افراد کوحرا ست میں لے کرانہیں نا معلوم مقا م پر منتقل کر دیا گیا ، راجن پور کی رحمت رسول کالو نی میں مشترکہ آپریشن کے دوران ایک گیسٹ ہاؤس منیجرسمیت تین مشکوک افراد زیر حراست،پورے علاقہ کوسیل کیا گیا ، کالونی میں موجود گیسٹ ہاؤس منیجر کے گھر پر چھاپا مارا گیا، مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔