• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ممکنہ مزید بارشوں کے پیش نظرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ کراچی میں تقریباً100سے زائد عمارتوں کو انتہائی مخدوش قرار دیدیا گیاہے۔،ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق مخدوش عمارتوں کی زیادہ تعداد صدر اور لیاری ٹائون میں ہے اور ان مخدوش عمارتوں پر فوری طور سے وارننگ لیٹرز جسپاں کردیئے گئے ہیں، مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کامتبادل انتظام نہ ہونے سے ہزاروں قیمتی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سوک سینٹر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہنگامی سینٹر قائم کردیا گیا جس میں تمام ڈائریکٹرزکو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکسی بھی حادثے کی صورت میں شہری فون نمبر 99232354پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین