سرگودھا (نامہ نگار) جمعۃ المبارک کے روز شہر اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلع بھر کی تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔