لاہور(نمائندہ خصو صی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس8 اور 9 جولائی کو طلب کر لیا ۔جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے بعد جماعتی ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے بتا یاکہ اجلاس کا آغاز 8جولائی کو صبح دس بجے ہو گا ۔جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کی رپورٹ پر اہم فیصلے کیے جائیں گے اور موجودہ حالات میں آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی۔