• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹینس پرتوجہ مرکو ز اورمخلص افراد کی حمایت کروں گا، خالد رحمانی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے سیکرٹری خالد رحمانی کا استعفی منظور کرلیا ہے، اتوار 2 جولائی سے اب وہ سیکرٹری نہیں ہوںگے، امکان ہے ایک سالہ عبوری مدت کیلئے خلیل چغتائی یا احمد اعجاز فیڈرشن کے سیکرٹری ہوں گے، اس کا باضابطہ اعلان فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کریں گے۔ فیڈریشن کے چار سالہ مدت کیلئے آئندہ سال ہوں گے۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے خالد رحمانی کا کہنا تھاکہ والد کے انتقال کے بعد گھریلوں اور نجی ذمہ داری کا بڑا بوجھ مجھ پر آگیا تھا، سیکرٹری کے حیثیت سے بارہ پندرہ دن مجھے اسلام آباد میں فیڈریشن کے آفس میں وقت دینا ہوتا ہے جس کی وجہ سے میرے لئے بڑی مشکلات پیدا ہوگئیں تھیں میں نے باکو میں ہونے والے اسلامک گیمز کے بعد واپسی پر ہی فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا اور یکم جولائی کو میرا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔ میں یہ کسی صورت نہیں چاہتا کہ فیڈریشن میں کام نہ کرسکو اور زبردستی سیکرٹری کے عہدے سے چپکا رہوں اس لئے استعفی دیکر متحرک عہدیدار کیلئے جگہ چھوڑی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ فیڈریشن کے انتخابات آئندہ سال ہیں جو بھی ٹینس سے مخلص شخص ہوگا اس کی بھرپور حمایت کروں گا، ٹینس کیلئے زندگی بھر کام کیا ہے سندھ ٹینس پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا اور یہاں کے بچوں کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین