• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ، وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا جعلی بیٹا 6ساتھیوں سمیت گرفتار

مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان پولیس نے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کے جعلی بیٹے سمیت 6مبینہ  جعلسازوں کو گرفتارکرلیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی خالد خان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین اور تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں بھاری نفری نے شریف آباد چوک میں مشکو ک گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی تواس دوران گاڑی میں سوار احمد عباسی نامی شخص نے اپنی شناخت و فاقی وزیر شاہدخاقان عباسی کے بیٹے کے طورپر کی ،پولیس کے مطابق بعدمیں معلوم ہوا کہ احمد ولد سردار خواجہ عباسی ساکن راولپنڈی ہے دیگر ملزمان کامران،ثناء اللہ،بہرام خان ،حامد خان اورانتظار خان شامل ہیں ،پولیس کے مطابق ملزمان سے کلاشنکوف، 5کالاکو ف،125کارتوس ،ایک کلو چرس اور آئس برآمد کرکے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔

تازہ ترین