• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپورقبائلی تصادم:2خواتین،1بچی سمیت 11افراد جاں بحق

11 Killed Including Women And Child In Tribal Clash In Shikarpur

شکار پور کے قریب بھینس چوری کےجھگڑے پر جتوئی قبائل میں خونین تصادم میں 2خواتین اور ایک بچی سمیت 11افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ۔

شکار پور علاقے خانپور کے کچے کے علاقے میں بڈھانی اور سعد ہالانی برادریوں کے مسلح افراد نے مورچہ زن ہوکر فائرنگ کی، تاہم اب تک کسی کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں زرعی زمین کے تنازع پر پرانی دشمنی تھی ، اس سے پہلے بھی ایک خونی جھگڑے میں 6افراد مارے جاچکے ہیں۔

آج دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں11 افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں ایک بچی اور2 خواتین بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین