مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ن لیگ راولپنڈی کے سابق اور موجودہ ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں حنیف عباسی، حنیف ایڈووکیٹ، ملک یاسر رضا، بیرسٹر دانیال تنویر، محترمہ نجمہ حمید، طاہرہ اورنگزیب، تحسین فواد، لبنیٰ ریحان، ملک شکیل اعوان، ضیاء شاہ، چوہدری ایاز، ملک ابرار اور دیگر نے شرکت کی۔ دوران عشائیہ رہنمائوں نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سپیکر چیمبر پہنچتے ہی سرکاری ملازمین، سیاسی و سماجی زعماء، علماء کرام، علامہ وحید الدین برکتی ممبر زکواۃ کونسل ، راجہ ظفر خان، گریس کے وفد زیر قیادت منشی عالم خان، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری نیلم بورڈسمیت وفود نے قائمقام صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی اور اُنہیں عید کی مبارکباد دی۔