سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی برائے ڈاکٹر ز نے بارہ خالی آسامیوں پر ڈاکٹر ز کی بھرتی کیلئے 80 امیدواروں کے انٹر ویو زکئے ۔ کمیٹی میں چیئر مین ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری ‘ ڈاکٹر نوید ستار ‘ ڈاکٹر طاہرہ عنبرین او ر ڈاکٹر محمد افضل چوہدری شامل تھے ۔بارہ خالی پوسٹوں میں سے ٹی ایچ کیو بھیرہ میں دو میڈیکل آفیسر جبکہ باقی مختلف بنیادی مراکز صحت پر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔