• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: مسافر کوچ کے حادثےمیں 6 افراد جاں بحق

6 Killed In Hyderabad Passengers Coach Accident

حیدر آباد کے قریب مسافر کوچ کے حادثےمیں 6افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔

موٹروےپولیس کے مطابق حادثہ ہٹڑی قومی شاہراہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بہاولپور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے میں6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

اطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے  6لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں 5افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 

تازہ ترین