گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)قتل کے زیر حراست ملزم کو برگر کھلانے سے روکنے پر وکیل اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ سیشن کورٹ کے احاطہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس ذیشان ایڈووکیٹ اپنے قریبی عزیز اور قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ساجد سے ملاقات کے بعد اسے برگر کھلانا چاہتا تھا مگر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے اسے منع کیا جس پر وکیل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا پولیس اہلکاروں اور وکیل میں ہاتھا پائی دیکھ کر مخالف پارٹی کے وکلا بھی موقع پر پہنچ گئے اورآپس میں گتھم گتھا ہو گئے دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے۔