لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآباد کے سیکٹرانچارج سیدامان علی اورکارکن محمد عنایت کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں لاپتہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم حیدرآبادزون سیکٹر ڈی کے انچارج سیدامان علی ، کارکن عنایت اوریوسی چیئرمین محمد اشفاق کےساتھ اپنی ضمانت کے سلسلے میں ہائی کورٹ گئے تھے ۔بعدازاں حیدرآباد پریس کلب کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے سیدامان علی اورمحمد عنایت کو گرفتارکرکے لاپتا کردیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجردشمنی میں نہ صرف آئین اورقانون کو روندا جارہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔