اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ رحمان ملک کی منی ٹریل جعلی ہے‘پرویز مشرف نے اسی کہانی پر نواز شریف کا ٹرائل کرنے کی کوشش کی‘پہلے کی طرح نواز شریف اب بھی کامیاب ہوںگے۔
منگل کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کو کٹہرے میںلایا جائے اور دوسری طرف خاموشی رہی‘ کیا قانون کا اطلاق سب پر ایک جیسا نہیں ہوتا۔
رحمان ملک کی منی ٹریل جعلی تھی‘مشرف نے اسی کہانی پر نواز شریف کا ٹرائل کرنے کی کوشش کی ‘وہ کہا نی سچی ہوتی توثابت ہوتی تب توجج بھی پی سی اوزدہ حساب مانگ رہے ہیں وہ اس وقت بھی ارب پتی تھے جب لوگوں کے پاس ہزاروں بھی نہیں تھے۔