• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ رضا ربانی ملاقات، سینیٹ سے وزراءاعلی کے خطاب کی تجویز زیرغور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایوان بالا اور صوبائی اسمبلیوں کے مابین روابط کومزید مستحکم بنانے سے متعلق صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت سے مسائل اور معاملات کو سینیٹ کی کمیٹیوں کے ذریعے حل کیے جانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ بات  انہوں نے  بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں  چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔

ملاقات سیکریٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور صوبائی اسمبلی سیکریٹری سمیٹ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اس بات پر غور کیا گیا کہ سینیٹ کو صوبائی وزراء اعلیٰ سال میں ایک مرتبہ خطاب ضرور کریں، اس سلسلے میں میاں رضا ربانی اس تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام وزراء اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز سے ملاقات کرکے صوبوں اور وفاق کے درمیان مسائل کو سینیٹ کے ذریعے بحث میں لانے اور حل کرنے میں مدد ملنے پر آمادہ کریں گے۔

تازہ ترین