اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں کامیابی سے پاکستان میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔گزشتہ روز وزیر خزانہ سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بنک اوردیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔