سرگودھا(نامہ نگار)وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام صنعت زار سرگودھا میں ڈریس میکنگ اور بیوٹیشن کے امتحانی مقابلوں کاانعقادکیا گیا جس میں طالبات نے اپنے اپنے کام کا عملی نمونہ پیش کیا ۔پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات کو زونل مقابلوں کیلئے منتخب کرلیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک پنجاب حاجی محمد ڈوگر ،ریاض کھرل ودیگر نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے حاجی محمد ڈوگر ودیگر نے کہاکہ ایسے پروگرام نوجوانوں کی بہتری کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اورانہیں باعزت روزگارحاصل کرنے کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں ۔ اس موقع پر مسز ذکیہ فیاض مینجر صنعت زار بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔