• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ اور فوجی اداروں کو متنازع بنانا پاکستان دشمنی ہے، شجاعت، پرویز الٰہی

لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوجی اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے، ق لیگ کو فعال اور مضبوط بنانا ہر مسلم لیگی کا فرض ہے۔

عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ ضلع جہلم کے پارٹی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ اور امتیاز رانجھا کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ق لیگ کے قائدین نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس نے انہیں بدحال کیا اور ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، وہ عدلیہ اور فوجی اداروں کو متنازعہ بنانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سچا پاکستانی مضبوط اور خوشحال پاکستان چاہتا ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر سطح پر پارٹی کو متحرک اور فعال بنائیں، عوام اور کارکنوں سے رابطے بڑھائیں کیونکہ اپنے ڈراموں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے اور ان کا مینڈیٹ چوری کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین