• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے سے بنے گا،احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ اور جے ٹی آئی سے پاکستان کا مستقبل نہیں بنے گا بلکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کو بہترین وسائل مہیا کرنے اور انھیں روشن مستقبل دینے سے بنے گا ، متوسط طبقہ کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتے ہوئے امسال سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت تین سو بچوں کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں،اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2030 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 مضبوط معیشتوں میں ہو گا۔2030 تک پاکستان   20 مضبوط معیشتوں میں ہو گا،  سائنس ٹیلنٹ   کے تحت 300 بچوں کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزوزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں جاری سائنس ٹینلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت تین سو طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین