سرگودھا(نامہ نگار)حویلی بہادر شاہ ضلع جھنگ میں 760میگا واٹ پاور پلانٹ فیز ون کی افتتاحی تقریب براہ راست ایک بڑی ایل سی ڈی کے ذریعے ضلع کونسل ہال سرگودہا میں دکھائی گئی ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ چیئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن ‘ وائس چیئرمین مظہر شاہ ‘ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محمد بلال خان کے علاوہ ممبران ضلع کونسل نے بھی شرکت کی اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ملک میں بجلی کے بحران او رلوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرکیا۔