سرگودھا(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ سرگودھا شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے دعویداروں کی قلعی گزشتہ روز ہونیوالی شدید بارش نے کھول کر عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔ سرگودھا کے ارکان اسمبلی تھانہ کچہری کی سیاست میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے رکن اسمبلی جس طرح الیکشن قریب آتے ہی موٹر سائیکل سواری اور لوگوں کو جھپیاں ڈال کر ڈرامے کررہے ہیں عوام ان ڈرامہ بازوں سے ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 سال سے اراکین اسمبلی شہر کیلئے کوئی ایک میگا پراجیکٹ نہ لاسکے گزشتہ 9 سال سے سرگودھا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ڈرامے رچائے جارہے ہیں مگر عوام گٹروں ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔