برمنگھم (پ ر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بہو غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ گذشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انھوں نے اپنی ڈگری حاصل کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ غزالہ قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع A women's Right to a Khulah: It's Theological and Historical Development and Practical Implementation in Pakistan. ’’ایک عورت کے لیےخلع کا حق،اس کی تاریخی حیثیت اور پاکستان میں اس کا عملی نفاذ‘‘تھا۔اس موقع پر ڈاکٹرطاہر القادری نے اپنی بہو کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم کو مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خواتین میں اعلی تعلیم کے رحجان کو عام کر کے ترقی اور خوشحالی کی جانب پیش قدمی کی جا سکتی ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی بہو کے یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر برمنگھم آئے تھے اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری، سیکرٹری جنرل معظم رضا سمیت علامہ رفیق حبیب علامہ شاہد بابر علامہ ذیشان قادری علامہ افضل سعیدی ڈاکٹر زاہد اقبال داؤد مشہدی علامہ صادق قریشی علامہ اشفاق عالم احمد نواز ، منہاج وویمن لیگ کی صدر فاطمہ مشہدی، مسرت حسین، خدیجہ ایٹکنسن اور منہاج سسٹرز لیگ برطانیہ نے تعلیمی میدان میں غزالہ قادری کی کامیابی پر انھیں مبارکباد بھی دی ہے۔