• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان جمہوریت نہیں کرپشن کیساتھ کھڑے ہیں،شاہ فرمان

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے جمہوریت کا راگ الاپنے والے مولانا فضل الرحمان عملاً کرپشن کیساتھ کھڑے ہیں اگر ملکی ادارے کام کرنے لگے ہیں تو مولانا کو کیا تکلیف ہے، کرپٹ لیگی ٹولے کے بعد دیگر چوروں کی باری بھی آئیگی، خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جے آئی ٹی کو متنازعہ کہنے پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے اب جے آئی ٹی پر اعتراض کیوں کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان بظاہر جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں مگر عملاً کرپشن کےساتھ کھڑے ہیں اسلئے مولانا صاحب اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ جمہوریت کیساتھ ہیں یا پھر اداروں کی تباہی میں شریک ہیں، شاہ فرمان نے کہاکہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اس لئے کرپٹ عناصر کو اپنے اثاثوں کی فکر لگ گئی ہے اگر ملک کے ادارے کام کرنے لگے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کو کیا تکلیف ہے؟ انہوں نے کہاکہ کرپٹ عناصر کو فکر لاحق ہے کہ لیگ ن کے بعد ان کی باری ہے جبکہ قوم خوش ہے کہ سپریم کورٹ میں ن لیگ کے احتساب کے بعد دوسرے چوروں کا بھی احتساب ہونے والا ہے ۔
تازہ ترین