سرگودھا(نامہ نگار)گورنر پنجاب وچانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا رفیق احمد رجوانہ نے وقار احمد کو کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف سرگودھا کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔وقار احمد چھ ماہ تک بطور کنٹرولر امتحانات کام کر یں گے اورانھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔