• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن: ٹینس کورٹ کی ناقص حالت پر پلیئرز کا میچ چھوڑ کر جانے پر غور

لندن (نیوز ڈیسک)ومبلڈن میں کورٹ نمبر 18پر گڑھے نمودار ہونے پر کرسٹینا میلڈ نیووک اور امریکی حریف الیسون ریسکی نے ایک مرحلے پر میچ چھوڑ کر باہر جانے کی دھمکی دی، انہوں نے کہا کہ یہاں پر گھاس خطرناک حد تک کم اور سطح کھیل کیلئے قطعی موزوں نہیں تھی، یہ ومبلڈن کے چھوٹے کورٹس میں سے ایک ہے جس میں 782نشستیں موجود ہیں، بعد ازاں یہ مقابلہ الیسون نے 6-4, 2-6اور4-6سے جیت کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی تھی، 2010ء میں اسی کورٹ پر ٹینس کی تاریخ کا طویل ترین میچ نکولس مہاٹ اور جون اسز کے درمیان ہوا تھا جو 11گھنٹے 5منٹ میں مکمل ہوا، دوسری جانب ومبلڈن آفیشلز نے پلیئرز کے تحفظات کو یکسر مسترد کردیا۔

تازہ ترین