رزڑ( نمائند جنگ )صوابی کی تحصیل زڑ کے دو دیہاتوں شیر درہ اور اسماعیلہ کے درمیان عرصہ دو سال سے جاری اراضی کا تنازعہ حل ہو گیا۔ ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد،ڈ ی آر سی رزڑ سیکرٹری جہانزیب کاکا، ڈی آر سی رزڑصدر فضل محمد کاکا اورمشران حاجی ممتاز خان،اسرار خان،سہیل احمد،گل نثار خان، مطہر گل،امیر بہادر،حاجی ہدایت خان،سیفو ر محمد،بہادر سید باچا،سید اسلم اور مولانا ڈاکٹر عبدالاول خان کی مسلسل کوششوں سے دونوں دیہات کےعوام ر اضی نامے پر تیار ہوگئے۔ اس سلسلے میں موضع اسماعیلہ میں شیر شاہ خان کے حجرہ میں تقریب ہوئی جس میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے اور اللہ کے کلام پاک پر ہاتھ رکھ کر آئندہ سے بھائی بھائی بننے کا عہد کیا۔