راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 5افراد جان کی بازی ہارگئے،ایک طالب علم سمیت دوافرادنے خودکشی کرلی،دوافرادکوقتل کردیاگیا جب کہ ایک محنت کش کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک جمعہ خان اڈیالہ روڈپر کبوتروں کے جھگڑے میں 18سالہ لڑکے کوقتل کردیاگیا ایچ آئی یو سول لائن سرکل کے سب انسپکٹر انوارنے بتایا کہ محمدشاہد اورعاطف کے درمیان کبوتروں کے معاملے پرلڑائی ہوئی اسی دوران عاطف نے محمدشاہد کو زدوکوب کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی، تھانہ وارث خان کو مقبو ل احمد ڈار نے بتایا کہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ محمو د ڈار کسی کی فون کا ل سن کر گھر سے نکلا جس کے پیچھے میرا کزن محمد سدھیر بھی نکلا ہم گلی کے کونے پر پہنچے تو سا منے عثمان مسلح چھر ی کھڑا تھا جس نے محمود ڈار پر قتل کی نیت سے چھر ی کے وار کئے جو اسے جسم کے مختلف حصوں پر لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اوربعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک کے قریب رہائش پذیر20سالہ حمزہ مشتاق نے گلے میں دوپٹے کاپھنداڈال کرخودکشی کرلی،پولیس کے مطابق حمزہ میٹرک کے امتحان میں باربارفیل ہونے پردل برداشتہ تھا جس کی وجہ سے وہ گلے میں دوپٹے کاپھنداڈال کرچھت والے پنکھے سے لٹک گیا، تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں خاتون نے ہمشیرہ سے جھگڑے کے بعد زہریلی دوا پی کرخودکشی کرلی ایس ایچ او مورگاہ سب انسپکٹرندیم شاہ کے مطابق سلطانہ بی بی نے کاکروچ مارنے والی زہریلی دواپی لی جس پراسے تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑگئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ میں ایک کرائے کی بیٹھک میں رہائش پذیر محنت کش کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا پولیس کے مطابق محمدخان،جس کاتعلق بھمبرآزادکشمیرسے تھا اسے دوروزپہلے اپنے کمرے میں کرنٹ لگاجوجان لیواثابت ہوا دوروزبعدمحلے والوں کواس کی موت کاپتہ چلا جس کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی۔