• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے آزادی کشمیر مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی سے قافلے اسلام آباد روانہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) جماعت اسلامی کے آزادی کشمیر مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی سے جماعت اسلامی کے قافلے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ جن کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی سید عارف شیرازی،قومی اسمبلی کے امیدوار رضا احمد شاہ،محمد حنیف چوہدری اور رضوان احمد کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ،اسلامی جمعیت طلباء،جمعیت عریبیہ، نیشنل لیبر فیڈریشن،اتحاد العلماء کی مارچ میں شرکت مارچ کے شرکاء بسوں کاروں اور موٹرسائیکلوں پرسوار تھےجو سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے اور برہان وانی کی برسی کے سلسلے میں امریکہ وبھارت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔شرکاء نے جھنڈے اور بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔
تازہ ترین