• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی‘ جون میں 42ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ جون کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 42ہزار 5سو 45گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کئے اور ایک کروڑ 66لاکھ 68ہزار 5سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس دوران سنگین خلاف ورزیوں اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر 3سو 21گاڑیاں اور 7سو 58موٹر سائیکل ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے بتایا کہ ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرانے کیلئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین