• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہوائی فائرنگ کا الزام، سیاسی جماعت کے 3کارکن گرفتار

Karachi 3 Political Parties Workers Arrested In Charge Of Air Firing

کراچی میں ہوائی فائرنگ کےالزام میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے3کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کے الزام میں سیاسی جماعت کے 3کارکن گرفتار کیے ہیں۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس 114 میں کامیابی کے بعد سیاسی جماعت کے یہ کارکن ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان ناصر، عمیر اور مجتبیٰ کو منظورکالونی اور محمود آباد نمبر 5 سے گرفتار کیا گیاہے،جن کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 بور پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین