سرگودھا(نامہ نگار) ضلعی صدر جے آئی یوتھ ونگ میاں یاسرعلی گجر نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا سمیت تمام سرکاری ہسپتا ل مطلوبہ سہولیات سے محروم ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں بر ن یونٹ نیوروسر جر ی یونٹ سمیت اہم شعبہ جات کی غیر فعا لیت تشویشنا ک ہے، متعلقہ مریضوں کو لا ہو ر اور فیصل آبا د ریفر کر نے سے بسا اوقات کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کمشنر سرگودہا اور ڈپٹی کمشنر ٹیچنگ ہسپتا ل سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں کیونکہ علاج معالجہ کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات ہر شخص کا بنیا د ی حق ہے۔