• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gwadar Port On Path Of Development

امریکا سے بحری جہاز تین کنٹینر کرینیں لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ،گوادر پورٹ حکام نے جہاز کے کپتان اور دیگر عملے کو خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سے ایک بحری جہاز تین کنٹینرکرینیں لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ،امریکی بحری جہاز کی آمد کے موقع پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیر احمد جان ، گوادر پورٹ فری زون کے منیجر مسٹر پیٹر و دیگر گوادر پورٹ اتھارٹی و چائنہ اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے افسران نے بحری جہاز کے کپتان و دیگر آفیشلز کو خوش آمدید کہا اور انھیں پھول پیش کئے۔

ڈی جی گوادر پورٹ اتھارٹی منیر احمد جان نے کپتان و آفیشلز کو گوادر پورٹ اتھارٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی ہے۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اور مملکت پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

کرینوں کو اتارنے کیلئے پاکستان کے مشہور کمپنی کار ساز کے خدمات حاصل کی گئی ہیں، وہ آئندہ چند دنوں میں کرینوں کو اتار کرگوادر پورٹ پر نصب کریگی ۔

واضح رہے کہ گوادر پورٹ پر نصب شدہ کرینیں استعمال نہ ہونے کے سبب زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہو چکی ہیں ان کی جگہ جدید اور نئی کنٹینر کرینیں نصب کی جا رہی ہیں جبکہ دو مزید کرینیں اگست تک گوادر پورٹ پر پہنچ جائیں گی، جس کے بعد گوادر پورٹ پر کنٹینر کرینوں کی تعداد پانچ ہوجائیگی۔

تازہ ترین