• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11سالہ میکسیکن بچی باکسنگ اسٹار بن گئی

یوں تو آپ نے کئی ماہر باکسرز کو رنگ میں اُتر کر اپنے حریفوں سے لڑتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب بچے بھی باکسنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو اس میکسیکن بچی کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ اپنے حریفوں کو ایسے مکے برساتی ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھی باکسر کی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 11سالہ اسٹیفنی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک اسٹنٹ بھی خوب دکھاتی ہے جبکہ باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔

تازہ ترین