چمن(نمائندہ جنگ)چمن خود کش حملے کی کرائم سین تحقیقات مکمل کرکےجائےوقوع سے تباہ شدہ گاڑی ودیگرمواد ہٹا دی گئیںپولیس حکام کے مطابق پیر کو چمن کے علاقے بوغرا روڈ پر خودکش حملے سے متعلق اعلی سطحی تحقیقات جاری ہیں گزشتہ روز اسلام آباد سے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے کرائم سین کا دورہ کیا جو کئی گھنٹوں تک شواہد اکھٹے کرتی رہی بدھ کو مختلف تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل مکمل کرنے کے بعد پولیس نے دھماکے میں تباہ ہونے والی ایس ایس پی کی گاڑی سمیت دیگر ملبہ ہٹا کر قبضے میں لینے کے بعد تھانے منتقل کیا گیا جائے وقوعہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بوغرا روڈ مرغی بازار کو آمدورفت کےلئے کھول دیا گیا ہے ۔