• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں چینی نیوی اسٹیشن کے قیام کا امکان کم ہے ،ہیلری کو ای میل

Latest News
نیو یارک.......سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو بھیجی گئی ایک ای میل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی جانب سے گوادر میں نیوی اسٹیشن بنانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سابق ڈائریکٹر آف پالیسی پلاننگ، Sullivan Jacob، کی جانب سے ہیلری کلنٹن کو بھیجی گئی ایک ای میل میں لکھا گیا ہے کہ گوادر پورٹ کے حوالےسے چین کی دلچسپی سے متعلق شدت کے ساتھ باتیں کی جا رہی ہیں تاہم مستقبل قریب میں چین کاگوادر میں ایک بڑا نیوی اسٹیشن بنانے کے امکانات بہت کم ہیں، تاہم اس معاملے پر پاکستان اور چین کے درمیان حالیہ سفارت کاری کافی دلچسپ ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین