راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورسابقہ ریکارڈیافتہ عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین روز کے دوران منشیات برآمدگی کے 143مقدمات درج کرکے 142ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا۔جب کہ ضلع بھرمیں سابقہ ریکارڈیافتہ عادی مجرموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40کوحراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی گئی۔سی پی اوراولپنڈی کے حکم پرشروع کیاگیاکریک ڈاؤن یکم اگست تک جاری رہے گا،سٹی پولیس آفیسراسراراحمدخان عباسی نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی میں منشیات کامکروہ دھنداختم کرانے کے لئے ضلع بھرمیں کارروائی کاحکم دے دیا ہے اوراس ضمن میں تمام ایس ایچ اوزپرواضح کردیاگیاہے کہ منشیات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔سی پی اونے بتایاکہ گذشتہ تین دنوں کے دوران منشیات برآمدگی کی 143ایف آئی آرزدرج کرکے 46کلو5سو15گرام چرس ،532لیٹرکھلی شراب اور331شراب کی بوتلیں برآمدکرلی گئیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع میں جہاں کہیں منشیات کی فروخت ہورہی ہے وہ بلاخوف اس کی اطلاع پولیس کودیں تاکہ کارروائی کی جاسکے۔