وزیر مملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ دھرنا ون اور دھرنا ٹو کی ناکامی کے بعد یہ وزیراعظم کے خلاف تیسری سازش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجام جو بھی ہو،اس بار سازش کرنے والے ضرور بے نقاب ہوں گے۔
مریم اورنگ زیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے خدشہ، امکان، توقع اور اندیشے کے الفاظ نکال دیں تو یہ محض خیالات کا مجموعہ رہ جاتی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلیبری فونٹ استعمال کرنا 2007ءسے پہلے بھی ممکن تھا۔
اس سے قبل کیلیبری فونٹ ڈیزائنر لُوکس ڈی گُروٹ نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ 2006ء میں اس فونٹ کو استعمال کر کے کوئی دستاویز لکھنے کا امکان بہت کم تھا۔