اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کی دھرنے کے دوران ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور دیگر جرائم کے الزام میں جائیدادکی قرقی کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریڈ زون میں توڑ پھوڑ، سرکاری ٹی وی پر حملے اور ایس ایس پی کو زخمی کرنے کے الزام میںدونوں رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے جائیدادوں کی قرقی کے لئے تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کردیے ۔
عدالت نے سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کو اشتہاری ملزمان بھی قرار دے دیا۔