• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی سیاست رقم اور مفاد کے گرد گھومتی ہے، نعیم الحق

Fazlur Rahmans Politics Moves Around Money And Interest Naeem Ul Haq

رہنما تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے قومی مفادات پر سوداگری کی تازہ ترین کوشش نئی نہیں، ان کی اصولی سیاست ’رقم‘ اور ’مفاد‘ کے گرد گھومتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ اقتدار کی غلام گردشوں تک راستہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان پچھلے دور حکومت میں زرداری صاحب اور آج نواز شریف سے حصہ بقدر جثہ وصول کر رہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ان کے کرپٹ حواری اور درباری بھی جلد انجام کو پہنچیں گے،وزیر اعظم کے زوال کا حقیقی وبال مولانا فضل الرحمان پر بھی ضرور آئے گا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو استعفے کے مطالبوں کے سامنے ڈٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنوں کو ناکام بنا کر سی پیک کے لیے راستہ بنایا ہے۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ کیا عمران خان نے زرداری کو نواز شریف سے کم چور مان لیا ہے؟ یا تحریک انصاف نے اپنے الزامات واپس لے لیے؟ خورشید شاہ جس سے جمہوریت کو بچاتے رہے آج خود اس کے پہلو میں بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین