• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی نے سرگودھا میں کوئی قابل فخر ترقیاتی کام نہیں کروائے ممتاز کاہلوں

سرگودھا(نامہ نگار) تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نےکہا ہے کہ سرگودھا کے ارکان اسمبلی جہاں خود نا اہل ہیں وہاں پر اپنے حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں شہر بھر میں ایک بھی ترقیاتی کام جو قابل فخر ہو وہ یہ نہ کرواسکے جس کی وجہ سے اب پانامہ کیس نے ان کی اہمیت کو مزید کم کردیا ہے شہر بھر میں ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف خود ان کے کارکن بینرز آویزاں کررہے ہیں‘ جوہر کالونی‘ ٹوانہ پارک‘ گلوالہ اور دیگر علاقوں میں سیوریج اور گندگی کی وجہ سے لوگوں کا شہر میں رہنا بھی مشکل ہوچکا ہے اس کے علاوہ پوش علاقوں میں سیوریج کی وجہ سے لوگ اپنے گھر بیچ کر جانے پر مجبور ہیں ۔پی ٹی آئی پانامہ لیکس کی طرح سرگودھا شہر میں بھی ارکان اسمبلی کیخلاف بھرپور طریقہ سے مہم چلائے گی۔
تازہ ترین