شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈی سی شیخوپورہ نے لاہور ٹاؤن کی آبادی راحت ٹاؤن میں حساس ادارہ کے ریٹائرڈ ملازم محمد سرور کے پلاٹ کے قبضہ کے بارے میں تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس بارے میں اے ڈی سی راؤریاض اعجاز خان چوہان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے یہ ہدایت ریٹائرڈ ملازم محمد سرور جو سمندری کا رہائشی ہے کی تحریری درخواست پرجاری کی گئی ہے۔