گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) فاروق گنج سب ڈویژن کا لائن مین محمد یوسف دو روز قبل بجلی کے پول پر چڑھ کر تاریں ٹھیک کر رہا تھا کہ سیفٹی بیلٹ نہ پہننے سے اچانک نیچے گر کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔