اسلام آباد (صالح ظافر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم ہائوس میں نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے،ایاز صادق ایک روز قبل اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرکےوطن لوٹ آئے ہیں، مذکورہ ملاقات کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پس منظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے تاہم دونوں جانب سے ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں، اسی اثنا میںپارلیمانی امور کی وزارت نے ایک سمری وزیر اعظم ہائوس بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو 31جولائی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکا مشورہ دیا جائے۔
یہ بات سمجھی جاسکتی ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس طے شدہ تاریخ سے قبل بلانے کےلئے فکر مند ہے۔ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ہفتے مرکز میں حکومت کے اتحادیوں کے پارلیمانی گروپس کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس کرینگے۔دریں اثناء وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ لیجایا گیا۔