• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ کے 2ٹھیکیداروں کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت نے پی کے 37کوہاٹ میں میونسپل کمیٹی میں ٹینڈر ز میں بے ضابطگیوں میں ملوث دو ٹھکیداروں کی پلی بار گیننگ کی درخواست منظور کرلی‘ گزشتہ روز جب عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران نیب کی جانب سے پی کے 37میں میونسپل کمیٹی کوہاٹ میں ٹینڈرز میں بے ضابطگیوں میں ملوث دو ٹھیکیداروں محمد ولی اور راشد خان کی مجموعی طور پر 2لاکھ 25 ہزارروپے پلی بارگیننگ کی درخواست دی گئی اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر محمد اشفاق دائود زئی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ڈی جی نیب کو پلی بار گیننگ کی درخواست دی تھی جس کو منظور کیا گیا ہے لہٰذا عدالت مذکورہ پلی بارگیننگ کی منظور ی دے جس کے بعد فاضل عدالت نے دونوں ٹھیکیداروں کی پلی بار گیننگ کی درخواست کی منظور ی دیدی۔
تازہ ترین