کوئٹہ+ژوب(اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار)ژوب پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے ‘ مزید گرفتاریوں کا امکان تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ژوب و لورالائی عبداللہ خان اور ایس ایس پی ژوب زاہد آفاق کی ہدایت پر انسپکٹر شیر احمد محمد شہی اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لئے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ پولیس نے دھر لیا ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی ‘ پستول ‘ رائونڈزاور دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی مزید گرفتاریوں کابھی امکان ظاہر کی جارہاہے۔